یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے زیر اھتمام منعقدہ سیرت النبی کانفرنس میں یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس کے طلباء نے مختلف مقابلوں میں پہلی پوزیشنیں حاصل کیں . ضلع شانگلہ کے مختلف کالجز کے طلباء کے درمیان نعت خوانی، اردو اور انگلش سپیچز کا مقابلہ ہوا جس میں سوات یونیورسٹی شانگلہ کیمپس کے طالب علم میاں شہزاد محمود نے اردو کی تقریر میں پہلی, انگلش کی تقریر کے مقابلے میں حمزہ آمین نے پہلی اور نعت شریف کے مقابلے میں محمد بلال نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے یونیورسٹی اف سوات شانگلہ کیمپس کا نام روشن کیا۔
شانگلہ کیمپس کے ڈائریکٹر فضل قدوس خان نے طلباء کو ان کی کامیابی پر مباکباد پیش کیں.