یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) وزیراعظم کے ‘کامیاب جوان’ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف سوات دو روزہ ورکشاپ 27 ستمبر سے 29 ستمبر 2021 کو منعقد ہوا. ورکشاپ کے مختلف سیشن میں 500 سے زائد طلباءوطالبات نے”انٹرپرینیورشپ اور سوشل انٹرپرائز” عنوان کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کی. UNDP پاکستان اور سکول آف لیڈرشپ فاونڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ کے ریسورس پرسن فیضان عرفات تھے جبکہ پراجیکٹ کوارڈینیٹر محمد عزیر بھی اس موقع پر موجود تھے.. سکول اف لیڈر شپ فاونڈیشن کے فوکل پرسن اور یونیورسٹی آف سوات کے ڈائریکٹر فنانس آرشدعلی خان نے کہا کہ یہ ورکشاپ اس ریجن کے طلباء کیلئے نہایت اھمیت کا حامل ھے. اس قسم کے مواقع طلباء کو جاب ڈھونڈنے والے کے بجائے جاب فراھم کرنے کے قابل بنائے گے.
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے سکول آف لیڈرشپ فاونڈیشن کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے سرگرمیوں سے ایک مثبت تبدیلی متوقع ھے. ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹفیکیٹس تقسیم کئے گئے..