یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سوات کے زیر اھتمام طلباء میں منشیات سے بچاؤ اور تدارک بارے اگاہی پروگرام کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد ہوا. سیمینار سے پہلےایک اگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں فیکلٹی اور طلباء نے شرکت کی۔
سیمینار سے شعبہ کے سربراہ فہیم الدین، ڈاکٹر میاں نظام علی (سائیکاٹرسٹ), ڈاکٹر لطف اللہ (چیرمین شعبہ لاء اینڈ شریعیہ) فضل حمید (احساس ریھیب سنٹر) نے نفسیاتی, قانونی اور مذہبی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کیں. سیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان بھی شریک ہوئے. شرکاء کو شیلڈ پیش کئے گئے. جبکہ سیمینار کے اختتام پر عالمی یوم ذہنی صحت کے حوالہ سے ڈرائینگ اور پینٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں طلباء نے شرکت کی اور پوزیشن ہولڈر کو انعامات سے نوازا گیا۔