ونیورسٹی آف سوات کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے افسران اور سٹاف نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں چارباغ کیمپس میں پودے لگائے. یونیورسٹی میں جاری شجرکاری مہم کے سلسلے میں امسال دس ھزار سے زائد مختلف پودہ جات لگائے جائنگے. ڈائریکٹر فنانس ارشدعلی خان کی سربراہی میں گزشتہ روز سٹاف اور عملہ کے ارکان نے اپنے ہآتھوں سے پودے لگائے. ارشد علی خان نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کیمپس ایک سرسبز اور ماڈل کیمپس کے طور پر استوار کیا جائیگا جس کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ پرعزم اور مگن ھے. زیادہ درختوں کے لگانے سے موسم کے اثر کو کم کرنے میں مدد ملی گی اور بین الاقوامی طور پر گلوبل وارمنگ کے اثرات کو زائل اور کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی.