NAEAC visit for BS Forestry

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل(NAEAC ) کے وفد نے ڈگری منظوری کیلئے کونسل نے گزشتہ روز شعبہ فارسٹری یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کیا. وفد میں NAEAC سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفار, ڈاکٹرمیمونہ ولی محمد فارسٹری ایکسپرٹ اور عبداللہ ائی ٹی کوارڈینیٹر شامل تھے. وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمدجمال خان, ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر حسن شیر اور چیرمین شعبہ شعبہ فارسٹری ڈاکٹرفضل ربی اور ڈائریکٹر QEC ڈاکٹر ناصر شاھین اور فیکلٹی سے ملاقات کیں. وائس چانسلر نے وفد کا شکریہ ادا کیا. ملاقات کے بعد وفد نے شعبہ فارسٹری کا دورہ کیا. اور ڈیپارٹمنٹ کے لائبریری اور لیبارٹری کا معائنہ کیا. وفد نے شاندار تعلیمی سہولیات کے فراہمی پر شعبہ فارسٹری کو سراہا. وفد, کونسل کو اپنی رپورٹ جمع کرنے کے بعد شعبہ فارسٹری یونیورسٹی آف سوات کے درجہ بندی کا تعین کرے گا.

Scroll to Top