HEC Need based scholarships

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے Need Based سکالرشپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف سوات کے طلباء وطالبات میں 4.326 میلین روپے تقسیم کئے گئے. جبکہ احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے پہلے فیز کے دوسری قسط کے 372 طلباء میں 4 میلین سے زائد رقم تقسیم کی گئ. اسی طرح احساس انڈرگریجویٹ کے دوسرے فیز کے منتخب230 طلباء میں 13.6 میلین تقسیم کئے گئے.
مستحق طلباء کے مالی معاونت کیلئے پاکستان بیت المال اور یونیورسٹی آف سوات کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی ہوچکے ہے.. فنانشل ایڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر حیات کے مطابق بی ایس پروگرام کے مستحق طلباء وطالبات کی مالی معاونت میں 2019 اور 2021 کے سیشن کے 31 طلباء کے ٹیوشن فیس ادا کئے گئے.
فنانشل ایڈ آفس نے امسال میرٹ سکالرشپ کے 5.199 میلین روپے 2019 سیش کے 468 طلباء وطالبات میں تقسیم کئے. جس میں بی ایس پروگرام کے ہر ڈیپارٹمنٹ کے پہلے, دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے سٹوڈنٹس کو یہ میرٹ سکالرشپ وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد جمال خان نے اپنے ہاتھ سے دئے.. جبکہ ماسٹر پروگرام کے 90 طلباءوطالبات کے درمیان میرٹ سکالرشپ کے دس لاکھ روپے چیک تقسیم کئے گئے. ڈاکٹر عمر حیات کے مطابق مین کیمپس کے 322 طلباء میں 3,414,00 روپے, جبکہ ویم کیمپس کے 36 طالبات میں 435,000 روپیہ تقسیم کئے گئے. اسی طرح شانگلہ کیمپس کے 18 طلباء وطالبات میں 240,000 روپے تقسیم کئے گئے.
. وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد جمال خان نے فنانشل ایڈ افس کے کارکردگی کو سراہا…

Scroll to Top