Seminar arranged by Department of Economics and Development Studies

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) شعبہ اکنامکس اینڈ ڈیولپمنٹ سٹڈیذ یونیورسٹی آف سوات کے زیر انتظام چارباغ مین کیمپس میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا. “ٹائم سیریز انالیسز” کے زیر عنوان اس ورکشاپ کے ریسورس پرسن پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر وسیم شاھد ملک جبکہ یونیورسٹی آف ملاکنڈ, عبدالولی خان یونیورسٹی مردان, یونیورسٹی آف پشاور, انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور, پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ خیبر پختونخواہ, جہانزیب کالج سوات, گرلز ڈگری کالج مینگورہ سوات کے فیکلٹی اور طلباءوطالبات شریک ہوئیں.
ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان, ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود اور رجسٹرار محبوب الرحمان شریک ہوئے. شرکاء میں سرٹفیکیٹ تقسیم کئے گئے. وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اکنامکس کے سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی ہم نصابی سرگرمیوں کو تقویت دینے کیلئے کوشاں ہے. اس موقع پر چیرمین شعبہ اکنامکس اینڈ ڈیولپمنٹ سٹڈیذ پروفیسر ڈاکٹر انورحسین نے شرکاء اور وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا..

Scroll to Top