یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے ملحقہ کالجز کے حوالے سے کمیٹی کا ساتواں اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹرمحمدجمال خان کے زیرصدارت مین کمپس چارباغ میں منعقد ہوا. اجلاس میں گزشتہ میٹنگ کے سفارشات کے دستاویز کو منظور کرلیا. جبکہ ڈگری کالج کبل, ڈگری کالج مدین, گرلز ڈگری کالج بریکوٹ میں بی ایس پروگرام کے اجراء کا اجراء کیا جائیگا جس کی باقاعدہ منظوری کیلئے سینڈیکیٹ کو بھیج دی گئ ھے.. اجلاس میں پرائویٹ کالجز کے الحاق کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے جس میں “صراط الجنات کالج کلاڈھیر بلوگرام سوات میں بی ایس اسلامی سٹڈیز اور اسلامیہ کالج سیدوشریف کیلئے بی ایس انگلش اور بی ایس فزکس کے اجراء کیلئے سفارشات سینڈیکیٹ کو بھیج دی جائیگی. کامرس کالج سنگوٹہ میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کے اجراء کیلئے بھی سینڈیکیٹ کو سفارشات منظوری کیلئے بھیج دی جائیگی. اس کے علاوہ ملحقہ کالجز کے انسپکشن رپورٹ بھی کمیٹی کو پیش کی گئ جس کو کمیٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا.