Meeting of the Departmental Accounts Committee, University of Swat

ونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے ڈیپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی کے ممبران کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان کے زیرصدارت منعقد ہوا.. اجلاس میں اڈیٹر جنرل پاکستان کا نمائندہ زین العابدین ڈپٹی ڈائرکٹر آڈٹ, پروفیسر ڈاکٹر میر اعظم ڈین یونیورسٹی اف ملاکنڈ, محبوب الرحمان رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات , عزیزاللہ ڈائرکٹر اڈٹ ھائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان, سیکرٹری فنانس خیبرپختونخواہ کے نمائندہ جناب فاروق ڈپٹی ڈائرکٹر فنانس, ھائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے نمائندہ جناب اسد بجٹ افیسر اور آرشد خان ٹریژرر یونیورسٹی آف سوات نے شرکت کیں. اجلاس میں 2019– 20 کے اڈٹ رپورٹ پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وائس چانسلر نے اجلاس کو بتایا کہ ادارے میں آڈٹ کے عمل سے شفافیت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے ادارے میں مالی بے ضابطگیوں کا امکان ختم ہوجاتا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال نے اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف سوات کو ایک بہترین علمی درسگاہ بنانے میں یونیورسٹی کا ہر فرد اپنا کردار ادا کریں۔ یونیورسٹی کے دو شعبے اور انتظامیہ کے دفاتر مین کیمپس چار باغ منتقل کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی تمام شعبے اس سال کے آخر تک منتقل کیے جاینگے۔

Scroll to Top