One day tour Department of Law and Sharia’h to Police Line Swat

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) شعبہ لاء اینڈ شریعیہ یونیورسٹی آف سوات نے پولیس لائن سوات کا ایک روزہ دورہ کیا. شعبہ لاء اینڈ شریعیہ کے ہم نصابی سرگرمیوں کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے شعبہ کے دسویں سمیسٹر کے طلباء وطالبات نے فیکلٹی کے ہمراہ پولیس لائن سوات دورہ کیا. فیلڈ ویزٹ کا اہم مقصد طلباء کو پولیس کی اہم کاروائیوں سے اگاہی سمیت کریمینل پروسیجر کورٹ کے عملی تربیت سے شناسائی تھا جس میں انویسٹیگیشن, کرائم سین اور دیگر امور پر طلباء کی رہنمائی کی گئی. پولیس ٹریننگ سکول میں ایس پی ارباب شفیع اللہ نے طلباء کو بریفنگ دی اور طلباء کے مختلف سوالات کے جوابات دئے. اسسٹنٹ پروفیسر امجد ہلال نے ایس پی ارباب شفیع اللہ کا ان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور ان کو یونیورسٹی کا یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا.

Scroll to Top