یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ لاء اینڈ شریعیہ کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا. سیمینار کے مہمان کویت کے عالمی شہرت یافتہ “عربی ادب” کے سکالر اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد علی غوری تھے جنہوں نے عربی ادب کے مختلف پہلوؤں پر سیرحاصل گفتگو کی اور طلباء اور فیکلٹی کے سوالات کے جوابات بھی دئے. شعبہ لاء اینڈ شریعیہ کے چیرمین ڈاکٹرلطف اللہ نے مہمان سکالریونیورسٹی آف سوات آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کو یونیورسٹی کا یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا.