One day seminar in Department of Economics and Development

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) “معاشرتی تحفظ اور پاکستان میں غربت مٹاؤ” کے عنوان سے یونیورسٹی آف سوات میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا. شعبہ اکنامکس اور ڈیولپمنٹ سٹڈیذ کے زیر اہتمام منعقدہ اس سیمینار سے معروف اکانومسٹ اور پروفیسر ڈاکٹر شجاعت فاروق نے خطاب کیا.. انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجز اور اس کے موثر تدارک کے مختلف پہلووں کا جائزہ پیش کیا. انہوں نے طلباء اور فیکلٹی کے سوالات کے جوابات بھی دئے. اس موقع پر شعبہ اکنامکس اور ڈیولپمنٹ سٹڈیڈ کے چیرمین ڈاکٹر انور حسین نے مہمان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہمان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا.

Scroll to Top