یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے فیز ون کے دوسرے قسط کی چیک کے تقسیم کی تقریب گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات میں منعقد ہوئی. تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد جمال خان تھے. تقریب میں 377 طلباء وطالبات کے درمیان 22.56 میلین روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے. … اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد جمال خان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وفاقی حکومت کا مستحق طلباء وطالبات کے تعلیمی وظائف کو تعلیم دوستی قرار دیا. ڈائریکٹر فنانشل ایڈ ڈاکٹر عمر حیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ وظائف طلباء کے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں ایک کلیدی کردار ادا کرےگی…