یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل مینگورہ (پریس ریلیز) شعبہ فارسٹری اینڈ ایگرکلچر سائنسز اور فرانٹئیر فاونڈیشن کے شراکت سے یونیورسٹی آف سوات میں تھیلی سیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈکیمپ کا انعقاد سنگوٹہ کیمپس میں کیاگیا. طلباء نے اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.اس موقع پر شعبہ فارسٹری کے چیرمین ڈاکٹر فضل ربی نے خون کے عطیہ کرنے کے افادیت اور انسانی جان کے بچاؤ کے اہمیت پر طلباء کو اگاہ کیا اور کہا کہ خون عطیہ کرنا ثواب کاکام ھے اور تھیلی سیمیا کے مریض کے لئے یہ زندگی ھے.