Prof. Dr. Fazal Mabood as Dean Faculty of Social Sciences

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی اف سوات کے انسٹیٹیوٹ آف کمیکل سائنسز کے ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود کو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز تعینات کردیا گیا ھے . اس حوالے سے گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخواہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ھے. اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود تین سال کیلئے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ذمہ داریاں پوری کرینگے. یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود ملک کے معروف سائنسدان ھے جن کے تحقیقی کام کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ھے. ان کے لاتعداد تحقیقی مقالے مختلف جرنلز میں شائع ہوچکے ہیں.مزید ڈاکٹر فضل معبود نے متعدد ملکی اور بین القوامی جامعات میں طلباء کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے تحقیق کو سپروائز کرچکے ہیں. ان کی بطور ڈین تعیناتی یونیورسٹی آف سوات میں جاری تحقیقی کام کو مزید ترقی سے ہم کنار کرے گی.

Scroll to Top