Meeting of Honorable Vice Chancellor Prof. Dr. Hassan Sher with Faculty Deans and Heads

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر کے زیرصدارت چارباغ کیمپس میں منعقد ہوا جس میں مختلف آمور زیربحث لائے گئے. اجلاس میں لاک ڈاون کے بعد یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز میں کلاسز کے اجراء کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور تدریسی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ایس او پیز پر عمل درامد کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے. بی ایس اور ریگولرماسٹر کے امتحانات کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا جو کوویڈ کے ایس او پیز کے تحت منعقد کئے جائنگے
Scroll to Top