مینگورہ (پریس ریلیز) گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات کے مختلف انتظامی شعبہ جات کے افیسران کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر کے زیرصدارت چارباغ کیمپس میں منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر بحث کی گئ. اجلاس میں لاک ڈاون کے بعد کلاسز کے اجراء اور تدریسی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا. یونیورسٹی کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کے حوالے سے پیش رفت پر بحث ہوئی.. اجلاس میں شانگلہ کیمپس کے ڈائریکٹر اور ویمن کیمپس کے کوارڈینٹر نے بھی شرکت کیں.