یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس فائنل ٹرم کے امتحانات شروع ہوئے. امتحانات تمام کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کئے جارہے ہیں. وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان اور رجسٹرار محبوب الرحمان نے مختلف امتحانی ہال کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا. وائس چانسلر نے طلباء اور طالبات کو محنت کو محنت جاری رکھنے پر زور دیا. انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی سٹوڈنٹس کیلئے مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے.