یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات اس سال شجرکاری مہم کے سلسلے میں چارباغ کیمپس میں دیودار اور صنوبر کی مختلف اقسام کے پودے لگائے جائنگے. شعبہ انوائرنمنٹل سائنسز کے چیرمین اور ڈین کمیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم کے زیرنگرانی شجرکاری مہم کا آغآز فروری کے پہلے ہفتے سے کیا جائیگا جس میں مجموعی طور پر دیودار اور صنوبر کے دس ہزار پودے لگائے جائنگے. مہم کا مقصد تیزی سے ختم ہونے دیودار اور صنوبر جیسے درختوں کی آفزائش کو بڑھانا ھے جس سے نہ صرف یونیورسٹی کے مین کیمپس کی خوبصورتی میں آضافہ ہوگا بلکہ اس سے ماحول پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے.