یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) ہائر ایجوکیشن کمیشن آسلام اباد نے یونیورسٹی آف سوات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کو اعلی تعلیمی پالیسی کے مطابق تسلی بخش قرار دیا.. اس سلسلے میں ہائر ایحوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ایک خصوصی ٹیم نے یونیورسٹی کا دورہ کیا. دورے کا مقصد یونیورسٹی کے پیش کردہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرام کیلئے دستیاب سہولتوں, لیبارٹریز, فیکلٹی اور دوسرے امور کا جائزہ لیا گیا. تین روزہ دورے کے موقع پر ٹیم نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان سمیت انتظامی اور شعبہ جاتی سربراہان سے بھی ملاقات کیں. وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے آیچ ای سی کے ٹیم کے تجاویز اور آرا کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مستقبل میں ان پروگرامز کو مزید ترقی دی جائیگی. کوالٹی انہاسمنٹ سیل یونیورسٹی آف سوات کے ڈائریکٹر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی ٹیم اپنی محنت جاری رکھی گی تاکہ دوسرے شعبہ جات کے استعداد کار کو بھی فروغ دیا جاسکے.