Distance Education

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل

مینگورہ(پریس ریلیز) سوات یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم (Distance Education)کیلئے منصوبہ بندی کرنے اوراس ضمن میں ڈرافٹ پالیسی تیارکرنے سے متعلق قائمہ کمیٹی کااجلاس گزشتہ روزوائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال کی صدارت میں منعقدہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ ابتدائی طورپربعض شعبہ جات میں فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت شارٹ کورسزکے اجراء کیلئے تمام ترضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرانورحسین، ممبران کمیٹی ڈاکٹرفاروق نواز، ڈاکٹرمشتاق احمد، محمدریاض، امداداللہ، جمال الدین اورڈاکٹرمحمدطارق نے شرکت کی اورفاصلاتی تعلیم کے اجراء سے متعلق مختلف تجاویزکاتفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایجوکیشن، عربی اورانگلش لینگویجز، میڈیاسٹڈیزاورانٹرپرینیؤرشپ میں شارٹ سرٹیفیکیٹ کورسز/ڈپلومہ شروع کرنے کیلئے متعلقہ شعبہ جات اپنی تجاویزآئندہ اجلاس میں پیش کریں گے جس کے بعد حتمی منظوری کیلئے ان تجاویزکواکیڈیمک کونسل یونیورسٹی آف سوات کے پاس بھیجاجائے گا۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہاکہ یونیورسٹی کے اس اقدام کامقصدان لوگوں کوتعلیم کے مواقع فراہم کرناہے جواپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے باعث تعلیم کاسلسلہ جاری نہیں رکھ سکتے۔

Scroll to Top