2nd Meeting of Academic Council held on October 06, 2020 at Main Campus, Charbagh

مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے دوسرے اکیڈمک کونسل نے اگلے سال سے ملحقہ ڈگری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پرگرام کے اغاز کیلئے مجوزہ پالیسی منظور کرکے حتمی فیصلے کیلئے سینڈیکیٹ کو بھیج دی. آجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان کے زیر صدارت چارباغ کیمپس میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار محبوب الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم، کنٹرولر امتحانات محمد ریاض، ڈاکٹر انور حسین، ڈاکٹر حسن شیر، ڈاکٹر جعفر خان، ڈاکٹر لطف اللہ، ڈاکٹر کفایت اللہ، ٖفدا حسین، ڈاکٹر یحی خان، عماد خان نے شرکت کیں۔ آجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ملحقہ کالجز کے درخواست پر اکیڈمک کونسل نے کالجز کو وہ بی ایس پروگرام جاری رکھنے کے سفارشات سینڈیکیٹ کو بھجوادیں جو یونیورسٹی آفر نہیں کرتی۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ میں کیا جائے گا۔ شعبہ کمپیوٹر سائنس اور شعبہ انگریزی کے بورڈ اف سٹڈیز کے سفارشات کو بھی منظور کرکے سینڈیکیٹ کو بھیج دئے گئے۔ شعبہ لاء اینڈ شریعہ میں بار کونسل کے اجازت سے طلباء کے داخلوں کے تعداد میں تیس سیٹوں کا اضافہ کردیا گیا

Scroll to Top