Land acquisition for Women Campus, University of Swat

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) صوبائی حکومت نے یونیورسٹی آف سوات کے وومن کیمپس کیلئے 200 کنال اراضی الاٹ کردی ہے. اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے. گزشتہ روز پشاور میں صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے وومن کیمپس کی اراضی سے متعلق نوٹیفیکشن کو رجسٹرار محبوب الرحمان اور ڈائریکٹر شانگلہ کیمپس ڈاکٹر شاہد علی کے حوالے کیا. اس اعلامیہ کے مطابق سوات یونیورسٹی کے وومن کیمپس کیلئے موضع ابوہا بریکوٹ میں 200 کنال پر مشتمل اراضی مختص کردی گئ ہے جہاں وومن کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس کیلئے وفاقی حکومت نے 893 میلین روپے پر مشتمل فنڈ بھی مختص کیا ہے. اس پیش رفت کے بارے میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے کہا ہے کہ سوات یونیورسٹی علاقے میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے . انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے مستقبل میں طالبات کو جدید تر سہولیات سے آراستہ کیمپس کی جانب ابتدائی اور انقلابی قدم ہے جس کی تکمیل سے طالبات کو اعلی تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے.

Scroll to Top