یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے بی اے/بی ایس سی, بی کام اور بی بی اے کے امتحانات 29 ستمبر 2020 سے شروع ہونگے. کنٹرولر امتحانات محمد ریاض کے مطابق بی اے/بی ایس سی, بی کام, بی بی اے کے ریگولر اور پرائیویٹ طلباء وطالبات کے امتحانات کے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئ ہے. امتحانی ڈیٹ شیٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 29 ستمبر 2020 سے امتحانات شروع ہونگے. ریگولر طلباءوطالبات کو رول نمبرز ان کے متعلقہ کالجز کو بھیج دئے جائنگے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کو رول نمبرز ان کے مسقل پتہ پر بذریعہ پاکستان پوسٹ ارسال کئے جائنگے.