یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
پریس ریلیز
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے تمام انتظامی دفاتر مین چارباغ کیمپس منتقل کردیۓ گۓ ہیں جس سے یونیورسٹی کے اخراجات میں 2 ملین روپے کی بچت ہوگی جبکہ تعمیراتی اور ترقیاتی کام کی جلد تکمیل میں بھی یہ فیصلہ موثر ثابت ہوگا.. تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی اف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان اور رجسٹرار محبوب الرحمان نے یونیورسٹی کے اھم انتظامی دفاتر جس میں وائس چانسلر ڈایرکٹوریٹ, رجسٹرار آفس, ڈائریکٹر فنانس آفس, ڈائریکٹر DORIC آفس, ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس, ڈایریکٹر ایڈمینسٹریشن آفس, ڈائریکٹر ورکس اور دوسرے انتظامی دفاترشامل ہیں کو چارباغ مین کیمپس منتقل کیاگیاہے.. انتظامی دفاتر کی منتقلی کے ساتھ یونیورسٹی پر کرایوں کی مد میں اٹھنے والے اخراجات میں خاطرخواہ کمی ائیگی اور سالانہ 20 لاکھ روپے بچت ہوگی.
یونیورسٹی آف سوات بہت جلد تدریسی شعبہ جات جس میں شعبہ صحافت اور شعبہ فارسٹری سمیت دیگرشعبہ جات شامل ہیں کو بھی چارباغ کیمپس منتقل کرے گی